مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، انہیں ویکسین لگادی گئی ہے۔ انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے اور دفتری امور انجام دیتے رہیں گے۔
ایک ہی روز پہلے صدر بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ڈاکٹروں نے طبی بنیاد پر تجویز کیا تھا تو وہ دوبارہ صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں گے۔
بائیڈن کو آج نیواڈا میں ریلی سے خطاب کرنا تھا جو اب نہیں ہوسکے گا۔
بائیڈن کو کورونا کی علامات کی خبریں ایسے وقت منظرعام پر آئی ہیں جب ایوان نمائندگان کے 20 ڈیموکریٹ اراکین اور ایک سینیٹر اب تک بائیڈن سے کہہ چکے ہیں کہ وہ دوبارہ صدارت کے امیدوار بننے سے دستبردار ہوں۔
آپ کا تبصرہ